بابرکت ماہ میں فیصل قریشی کی تقلید کیجئے

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

تصویر: فیصل قریشی/انسٹاگرام

اداکار فیصل قریشی نے ماہ رمضان میں اپنی فیملی کے ہمراہ بےگھر بچوں کے ساتھ افطاری کر کے دل جیت لیے۔

فیصل نے انسٹاگرام پرتصاویر شیئرکیں جس میں وہ اپنی اہلیہ ثناء فیصل اور بیٹے فرمان قریشی کے ساتھ سٹریٹ چلڈرن کے درمیان موجود ہیں۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا ” اس رمضان بچوں کیلئے ان کی عزت نفس مجروح کیے بغیر افطار کا اہتمام کریں۔”۔

سڑک پرواقع اسکول کے بچوں میں افطار باکس تقسیم کرنے والے فیصل نے ہیش ٹیگ میں یہ پیغام بھی دیا ” جو خود کھاو، وہ کھلاو”۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More