پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے، فواد چوہدری

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ  پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی توئٹ میں لکھا ہے کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More