سارہ خان کی صحت سے متعلق اچھی خبر آ گئی

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والی پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت سے متعلق اچھی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر فلک شبیر نے سارہ خان کی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔

ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے والی اداکارہ سارہ خان نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھرآگئی ہوں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اداکارہ سارہ خان کی مینیجر نے بتا یا تھا کہ سارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، انہیں تیز بخارکی شکایت کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More