پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی

وائس آف امریکہ اردو  |  Apr 16, 2021

ویب ڈیسک — 

پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں 16 اپریل کو ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام صبح 11 سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گا۔

وزارتِ داخلہ کے احکامات کے بعد پی ٹی اے نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عارضی پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپنے سوشل اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی ایسے موقع پر لگائی گئی ہے جب ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت تحریکِ لبیک کے کارکنوں کی جانب سے مظاہروں کا خدشہ موجود ہے۔

حکومتِ پاکستان نے جمعرات کو ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد مذکورہ جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More