ایبٹ آباد: میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فوٹو: آن لائن

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

امتحانات 21 مئی سے شروع ہوں گے اور 16 جون تک جاری رہیں گے۔

گزشتہ سال کرونا کے باعث امتحانات نہیں ہوسکے تھے جس کی وجہ سے 2020 میں طلباء و طالبات کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا تھا۔

بورڈ ترجمان کے مطابق امتحانات میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

گزشتہ سال کرونا وائرس وباء کے باعث ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا تھا تاہم اس سال امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 110 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 364 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.31 فیصد ہے۔ پنجاب میں 62، خیبرپختونخوا میں 35، سندھ میں 8، اسلام آباد میں ایک، آزاد کشمیر میں 3 اور بلوچستان میں ایک مریض کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔

ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد78 ہزار 425 ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More