عمران عباس اور ترک اداکارہ کےدرمیان کیارشتہ ہے؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان شوبز ناڈسٹری کے خوبرو اداکار عمران عباس اور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حیلینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب چل رہے ہیں۔

ترک اداکارہ نے انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

 جس میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ عمران عباس جیسا قیمتی دوست پا کر بہت خوش ہیں۔

ترک اداکارہ نے لکھا کہ وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے عمران عباس کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نہ یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

حال ہی میں اداکار نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آئیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کی، انہوں نے ملاقات کی تصاویر و ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنائی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More