سارہ خان کی طبیعت اب بہتر ہے، فلک شبیر

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اداکارہ سارہ خان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ’آپ سب کی دعاؤں سے سارہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہوگئی ہے۔‘

فلک شبیر نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کے باعث اسپتال میں داخل تھیں۔

مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ناسازیِ طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب سارہ خان نے اپنی اسٹوری میں رمضان مبارک لکھا، اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More