اداکارہ سجل کی ساس کے ساتھ رمضان کی پہلی تصویر وائرل

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی اپنی ساس کے ساتھ ماہِ رمضان کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ثمرہ رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہو کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MamaMir (@maamaamir)

اداکارہ سجل علی کی ساس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی اور اُن کی ساس نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

سجل علی کی ساس نے تصویر کو ایک خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس ماہِ رمضان میں سب کو خوشی نصیب ہو۔‘

اداکارہ سجل نے ساس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے’آمین‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ ثمرہ رضا میر اکثر سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹ کے ذریعے اپنی بہو سجل علی سے اظہارِ محبت کرتی نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے گزشتہ برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More