امریکی شہرانڈیاپولس میں فائرنگ کرنے والےکی شناخت ہوگئی

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ حملہ آور فیڈیکس کا سابق ملازم تھا اور اس کی عمر 19 برس تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور لڑکے کا نام برینڈن ہول تھا اور وہ پچھلے برس فیڈیکس میں کام کرتا تھا۔ ایف بی آئی نے پچھلے برس اپریل میں بینڈن ہول سے شاٹ گن رکھنے پر تفتیش بھی کی تھی اور بعد میں شاٹ گن تحویل میں لے لی گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے 8 افراد میں سے 4 کا تعلق انڈیاپولس کی سکھ برادری سے تھا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور نے جن افراد کو ہلاک کیا ان کو وہ پہلے سے جانتا تھا یا اس واقعہ کا مقصد کیا تھا۔

 مزیدپڑھیں:امریکی شہر انڈیاناپولس میں فائرنگ،8افراد ہلاکاس عمارت میں تقریبا 4 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔ انڈیاپولس کی سکھ برادری نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کی رات انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More