سارہ خان کے مداح فلک کی پوسٹ سے تجسس میں مبتلا

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

حال ہی میں ناسازی طبع کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہنے والی اداکارہ سارہ خان کے مداح ان کے شوہر کی ایک پوسٹ سے تجسس کا شکار ہوگئے کہ کیا سارہ امید سے ہیں؟-

فلک شبیر نے انسٹا پر ایک خاکہ شیئرکیا جس میں ایک حاملہ عورت کو دکھایا گیا ہے جبکہ ساتھ کھڑا شوہر اپنے ذہن میں اس بچے کا تصور لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کررہا ہے۔ گلوکار نے کیپشن میں لکھا” یہ والدین ہونے کی خوبصورتی ہے”۔

انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر

اگر چہ فلک نے ایسی تصویرشیئر کرنے کا مقصد واضح نہیں کیا تاہم ان کے مداحوں نے اس سے اندازہ لگایا کہ غالبا یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہے گی۔

گزشتہ ہفتے فلک نے اسپتال کے بستر پر موجود سارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اداکارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

ایک روز بعد ہی سارہ نے انسٹا اسٹوریز پر مختصر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ سارہ میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More