امریکہ کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Apr 20, 2021

امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

گزشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔  ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More