افریقہ: چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑتے ہوئے ہلاک

ہم نیوز  |  Apr 20, 2021

چا: افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان فوج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد میں انتقال کرگئے۔

صدر ڈیبی کے بیٹے 37 سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ادریس ڈیبی کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

حوثی باغیوں نے نوجوان ماڈل کو اغوا کر لیا

ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدارمیں آئےتھے اور گذشتہ روز چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئےتھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More