خیرپور:ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

خیرپور میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو خیرپور میں حسین آباد کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔ سول اسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ متعدد زخمیوں اور لاشوں کو کوچ اور وین کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More