جاپان کے وزیر اعظم کا دورہ بھارت اور فلپائن منسوخ

ہم نیوز  |  Apr 21, 2021

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اختتام اور مئی کے آغاز پر بھارت اور فلپائن کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے دونوں ممالک کے طے شدہ دورے منسوخ کر دیے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث منسوخ کیا۔

جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت اور فلپائن، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں تقریبا 3 لاکھ کیس اور 2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئےسوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے

کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت میں لاشوں کو سپردخاک کرنے اور جلانے کیلئے جگہ کم  پڑنے لگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More