کپتان بابراعظم نے کئی سالوں بعد بڑا اعزاز اپنے نام کر کے ماضی کے سنہرے دور کی یاد تازہ کر دی، جانیں

ہماری ویب  |  Apr 21, 2021

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کو یہ صلہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ 210 رنز بنانے پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابراعظم اور ڈیوڈ میلان کے درمیان نمبر ون رینکنگ میں 48 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھینتے ہوئے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئے تھے۔

اسی اعزاز کے ساتھ پاکستان کرکٹ نے اٹھارہ سال بعد تاریخ رقم کی تھی، اس سے قبل سال دو ہزار تین میں محمد یوسف ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے آخری قومی کھلاڑی تھے۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بنے، اس سے قبل ظہیر عباس،جاوید میانداد اور محمدیوسف بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More