اسپیکر سے معافی نہیں مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Apr 21, 2021

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اسپیکر ہاوس سے معافی مانگیں تب میں بھی مانگ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More