نوجوان ڈرامہ وفلم سازوں کو5 کروڑروپے تک قرضے دینے کا اعلان

بول نیوز  |  Apr 21, 2021

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مستقبل میں وزارت اطلاعات نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کا احیا پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرنٹ اورٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی،ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More