امریکہ: شہریوں کو 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

واشنگٹن: امریکہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک کی سیاحت پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکہ، بیرون ملک سفر کے خواہش مند اپنے شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ سائٹ کے معلومات عامہ صفحے پر دی جانے والی وارننگوں کو مستقل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

معلومات عامہ کے صفحے پر آج 100 سے زائد ممالک کو چوتھے درجے پر لا کر امریکہ نے اپنے شہریوں کو دنیا کے 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کرنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے تازہ معلومات ، بیماریوں کے سدباب مرکز CDC کی طرف سے وبا کے بارے میں فراہم کردہ جائزوں کے مطابق ترتیب دی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More