کراچی: ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فائل فوٹو

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے ضلع وسطی کے متعدد علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، جو 5 مئی تک نافذ رہے گا۔

کرونا وائرس کی تيسری لہر اور تیزی سے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کيماڑی کے بعد ضلع وسطی کے علاقوں گلبرک، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کی مختلف یوسیز اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

انتطامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تینوں سب ڈویژن میں کرونا وائرس سے متاثر 13 مریض موجود ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی اور ماسک کو پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری حکم نامے کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کرونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی۔ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ جب کہ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

تینوں سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹی فیکیشن ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے حکم سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More