تصاویر:وزن میں حیرت انگیزکمی لانےوالی ثناء فخرکا سفر

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

ماضی میں جسمانی ساخت کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ثناء فخر نے ماں بننے کے بعد وزن میں زیادتی سے پریشان خواتین کو انتہائی مثبت پیغام دیا ہے۔

ثناء خود بھی اسی مرحلے سے گزر چکی ہیں اور اس حوالے سے انہیں منفی رویوں کابھی سامنا رہا، جس کے بعد انہوں نے 40 کلو تک وزن کم کیا تھا لیکن اب ان کا نام اپنی حیرت انگیز فٹنس کی وجہ سے جانا جاتا ہے جسے وہ کافی عرصےسے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنے بچوں کے ساتھ ماضی اور حال کی خوبصورت تصاویرکا کولاج شیئرکیں جس میں ایک جانب ان کا وزن خاصی حدتک بڑھا ہوا ہے تو دوسری جانب ان کی خود پردی جانے والی توجہ واضح دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ” ماں بننا زندگی کے بہترین تحائف میں سے ایک ہے۔ بطور ماں اور دوران حمل کئی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے ایک اپنی صحتمندی یقینی بنانا ہے”۔

ثناء کے مطابق ” ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ تندرستی وزن کم کرنے کا واحد معیار نہیں ہے ، درحقیقت یہ دماغ ، جسم اور روح پر مشتمل ایک مکمل طرز زندگی ہے۔ اس لیے خود کو اس طرح گلے لگائیں جس طرح ہم ہیں اوراس میں بہتری لائیں۔ آئیے اپنے دماغ ، جسم اور روح کو بہتر بناتے ہوئے اپنے وجود کا بہتر ورژن بنانے کی جانب دیکھیں ”۔

ثناء نے اپریل 2019 میں بھی سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے کی حیرت انگیزکہانی شئیرکرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ” ہم دہرا معیار کیوں رکھتے ہیں، سائز زیرو ہو، 4 ، 6 یا کچھ اور ہم لوگوں کو ۔ ہم ہر کسی کو اپنے طے کردہ معیار کے مطابق کیوں دیکھناچاہتے ہیں؟ ”۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ کسی کو جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہو تو ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کا دفاع کیا جاتا ہے لیکن دیگر کا نہیں۔ ہم دوسروں کو اس لحاظ سے جینے اور خوش رہنے کیوں نہیں دیتے جیسے کہ وہ ہیں؟ ہمارا مقصد دوسروں کی حوصلہ افزائی ہونا چاہیے کہ وہ زندگی میں جو چاہتے ہیں حاصل کریں۔ یہ کسی مخصوص بناوٹ یا سائز سے متعلق نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس قابل ہونا چاہیے کہ آپ زندگی سے ویسا پیار کرسکیں اور لطف اندوز ہوسکیں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں، مثبت توانائی سے بھرپور جو کہ دوسروں تک بھی پہنچائی جاسکے۔

اداکارہ کو لالی ووڈ میں سب سے پہلے ہدایتکار سید نور نے سال 1997 میں متعارف کرایا تھا۔ متعدد بلاک بسٹرفلموں میں کام کرنے والی ثناء ان دنوں ٹی وی اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی نظرآتی ہیں۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں الف اللہ اورانسان، ببن خالہ کی بیٹیاں، قیامت اور دیگرشامل ہیں۔

فلم ” یہ دل آپ کا ہوا” میں شاندار اداکاری پر سال 2002 میں ثناء پاکستان فلم انڈسٹری کا معتبرترین نگار ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More