خیرپور: ٹریفک حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

خیرپور میں پرانی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کوچ ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

خیرپور پولیس کےمطابق مقدمے میں قتل خطاء اور روڈ حادثات کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کا متن ہے کہ بس ڈرائیورغلط انداز میں گاڑی چلا رہا تھا اوراس نے ویگن کو ٹکر ماری جس سے ویگن الٹ گئی۔

خیرپور:ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق،6 زخمی

گذشتہ روز پرانی قومی شاہراہ پرحسین آباد کے قریب ویگن اور مسافر کوچ میں حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More