سارہ خان کی نئی پوسٹ نے سب کاتجسس بڑھادیا

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

تصویر: سارہ خان/انسٹاگرام

اداکارہ سارہ خان کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ نے فلک شبیرکی پوسٹ کے بعد سے گرم ان افواہوں کو تقویت دی ہے کہ وہ امید سے ہیں۔

سارہ نے انسٹا گرام پر گلابی رنگ کے گلاب کے پھول کی تصویر اورایک قرآنی آیت شیئرکی جو انسانی تخلیق اور پیدائش کے عمل سے متعلق ہے۔

کیپشن میں اسی آیت کا متن لکھنے والی سارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت تو نہیں لکھیں لیکن ان کے فالوورز کے تجسس کو مزید ہوا ملی کہ یہ اس جوڑے کے پہلے بچے کے حوالے سے ہے۔

اس سے قبل فلک شبیر نے بھی انسٹا پوسٹ میں یک خاکہ شیئرکیا تھا جس میں ایک حاملہ عورت کو دکھایا گیا ہے جبکہ ساتھ کھڑا شوہر اپنے ذہن میں اس بچے کا تصور لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کررہا ہے۔ گلوکار نے کیپشن میں لکھا تھا ” یہ رشتے کی خوبصورتی ہے”۔

گزشتہ ہفتے فلک نے اسپتال کے بستر پر موجود سارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اداکارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

ایک روز بعد ہی سارہ نے انسٹا اسٹوریز پر مختصر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ سارہ میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی 2020 کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More