کئی دن تک بھوکا بھی رہا اور دوست سے پیسے مانگنے کے لیے۔۔۔ قوی خان اپنی زندگی کے تلخ ترین دِنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

پاکستانی انڈسٹری کا بڑا نام قوی خان پاکستان کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔ اِنہوں نے اپنی زندگی کا تقریباً سارا حصہ ہی انڈسٹری میں لگایا۔

اِن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 6 سال کی عمر سے ہی کام کا آغاز کر دیا تھا۔

حال ہی میں قوی خان نے پاکستان کے مقبول ترین صحافی اور میزبان سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ ترین دِنوں کے بارے میں بتایا۔

سہیل وڑائچ نے سینئر آرٹسٹ سے سوال کیا کہ ''سب سے مشکل دِن کون سا تھا؟ جب بھوک انتہا پر ہو، کھانا نہ ملا ہو اور تکلیفیں بڑھ گئی ہوں''َ؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے قوی خان کا کہنا تھا کہ ''ایسا ایک دِن نہیں، کئی دن تھے جب میں بھوکا رہا۔ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے''۔

ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ''ایک دن ایسا ہوا تھا کہ میرے پاس غالباً 12 پیسے یا 15 پیسے کا بس کا ٹکٹ تھا اور میرے پاس 10 پیسے تو تھے لیکن 5 نہیں تھے۔ میں ایک دوست کے گھر چلا گیا، اسے بلایا اور کئی دیر تک اس کے پاس کھڑا رہا''۔

قوی خان نے بتایا کہ ''وہ اپنے اسکوٹر پر کھڑے مجھ سے باتیں کرتا رہا تو میں نے سوچا کہ شاید اب مجھے میں ہمت ہو جائے، اب ہمت ہو جائے کہ میں اس سے کہوں کہ یار ذرا 5 پیسے تو دینا لیکن مجھ میں وہ ہمت پیدا ہی نہیں ہو سکی، تو میں آگے چل پڑا''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More