ماہی گیروں کو بااختیار بنانےکے پروگرام کا آغاز آج ہوگا

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کے پروگرام کا آغاز کریں گے جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

وزارت بحری امور کی 4 نجی بینکوں کے ساتھ معاہدہ کی مرکزی تقریب آج شام 4بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

منصوبے کا آغاز کامیاب جوان پروگرام کے تحت وزارت بحری امور کے تعاون سے کیا جائے گا۔ ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے جبکہ ماہی گیروں کو کشتیاں، جال اور ماہی گیری کا سامان فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ‏ماہی گیروں کو شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین موقع دینے جا رہے ہیں تاکہ ماہی گیری کو پاکستان کے لیے منافع بخش شعبہ بنایا جا سکے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبہ ماہی گیروں کو بلیو اکانومی کا اہم اسٹیک ہولڈر بنانے کی جانب اہم قدم ہوگا۔ ماہی گیری کے شعبے کو ماضی کی حکومتوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More