جہاز کا پائلٹ دوران پرواز بیہوش ہو گیا اور پھر۔۔ عملے اور جہاز کو کس طرح بچایا گیا؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

پیرس سے ٹوکیو جانے والے جاپانی ایئر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج اٹیک آنے پر بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئر ویز کی پرواز این ایچ دو سو سولا رجسٹریشن جے اے آٹھ سو چودہ اے کےبوئنگ سات سو ستاسی- آٹھ ڈریم لائنز کے زریعے پیرس سے ٹوکیو کے ہیندا ائیر پورٹ کیلئے جا رہی تھی کہ کپتان کو فالج اٹیک کے باعث بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا ۔

پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور پرواز کا رخ قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، جہاز میں عملے کے صرف 7 ارکان سوار تھے۔

طیارے کو روس کے نووسیبیرسک ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا اور فرانس سے روانگی کے 7 گھنٹے 8 منٹ بعد اے این اے کی پرواز نے میڈیکل بنیادوں پر محفوظ لینڈنگ کی۔

کپتان کو مشتبہ اسٹروک کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More