پہلا ٹیسٹ: زمبابوے 176 پر ڈھیر، پاکستان کی ناقابل شکست سنچری شراکت

بول نیوز  |  Apr 29, 2021

پہلے ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  جو کہ غلط ثابت ہوا۔

پاکستان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 176 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ زمبابوے کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ روئے کایا 48 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

Stumps at the Harare Sports Club!

🇿🇼: 176-10🇵🇰: 103-0 (30 ov)

Pakistan trail by 73 runs#ZIMvPAK Scorecard: https://t.co/tb5B5KM9G8#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/R1I4fgCdo2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2021

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کھیل کے  اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں  بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے زمبابوے کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 73 رنز درکار ہیں۔

عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More