ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر شیری رحمان کا بیان

بول نیوز  |  May 04, 2021

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے موجودہ کورونا کے حالات پر بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان سنگین صورتحال کے حوالے سے اس وقت 7ویں نمبر پر ہے۔

انہوں ہے مزید لکھا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اب بھی 98.8 فیصد ہے جو کے بہت تشویش ناک بات ہے۔

کورونا کی سنگین صورتحال کے حوالے سے پاکستان اس وقت دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے۔ مثبت کی شرح اب بھی 8.98٪ کے ​​آس پاس ہے۔ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے۔ 1 ہفتہ میں کورونا کی وجہ سے 980 افراد فوت ہوئے ہیں۔ پنجاب میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 4, 2021

شیری رحمان نے مزید لکھا کہ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیاء میں سب سے کم ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 1 ہفتے میں کورونا کی وجہ سے ملک میں اب تک 980 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

شیری رحمان نے یہ بھی بتایا کہ اس سنگین صورتحال میں خاص طور پہ پنجاب میں آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ ایک نہایتی غیر اخلاقی عمل ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More