اداکارہ ایمن سلیم بھارتی معروف ہیروئین کی مشابہہ قرار

بول نیوز  |  May 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن کو بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی مشابہہ قرار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایمن سلیم کے نجی چینل پر مشہور ہوتے ڈرامے سے اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حال ہی اداکارہ ایمن نے ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم آج کل اپنی دلچسپ اور جاندار اداکاری کے سبب ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by All Super Stars Magazine 🇵🇰 (@asmpakistan)

ڈرامے میں ایمن سلیم ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی عینک کی وجہ سے ہر وقت احساس کمتری کا شکار رہتی ہے۔

 اداکارہ ایمن سلیم کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی حیرت انگیز اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین اُن کے لیے دلچسپ میمز بھی بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان تصویروں پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم انوشکا شرما سے کئی گنا زیادہ پیاری ہیں۔

 جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم کے بجائے اداکارہ رمشا انوشکا شرما میں زیادہ ملتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

ایمن سلیم کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ اُن کی والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔

علاوہ ازیں ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

واضح رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More