حرا مانی بھی11 سالہ سوشل ورکر حسن عدیل سے متاثر

بول نیوز  |  May 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ حرا مانی کم عمرسوشل ورکر حسن عدیل سے بہت متاثر ہوگئی ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر حسن علی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکار حرا نے لکھا کہ وہ مزمل اور ابراہیم کو حسن عدیل جیسی شخصیت کا حامل انسان دیکھنا چاہتی ہیں۔

حرا مانی نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ماشااللہ ، کتنا فخر ہے مجھے اس بچے کے ماں اور باپ پر، اتنی پیاری اولاد خدا سب کو عطا فرمائے۔

اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یااللہ میرے مزمل اور ابراہیم کو بھی ایسا بنا دے ، آمین۔

انہوں نے مزید کہا کہ یااللہ حسن عدیل جیسی سوچ میرے بچوں کی بھی کردیں۔

حرا نے حسن عدیل کے کام اور انسانیت کے احساس کے جذبےکی تعریف بھی کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ اصل ڈگری ہے جو خدا کی طرف سے دل میں اترتی ہے۔

انہوں نے حسن عدیل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  کسی کی مدد کرنا ، کسی کے دکھ کو اپنا سمجھنا واہ واہ بیٹا جی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتی ہوں تمہارے لیے کہ اللہ تمہیں ہمیشہ دینے والا بنائے، مدد کرنے والا بنائے۔

 انہوں  نے مزید کہا کہ اللہ نے تمہیں اتنی سی عمر میں جو دل اور جو سوچ دی ہے اس نے مجھے سوچ میں ڈال دیا ہے کہ کیا کمال نعمتیں بنائی ہیں اللہ نے تمہاری شکل میں بیٹا۔

حرا نے کہا کہ اللہ تمہارے جیسا دل ہر انسان کو دے دوسروں کے دکھ کو سنبھالنے والا دل سب کو دے ۔ خوش رہو ہمیشہ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ حسن عدیل  جیسے لوگ ہوں گے تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More