صرف 3000 میں کراچی کےسمندر میں کروز افطار ڈنر کریں

سماء نیوز  |  May 05, 2021

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے ریسٹورنٹس میں بھی اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگنے کے بعد شہریوں نے کراچی کے ساحل سے دور سمندر میں افطار ڈنر سے محظوظ ہونا شروع کردیا۔

کرونا کی وباء کے باعث لگنے والی پابندیوں کے اس دور میں گھر سے باہر انتہائی منفرد کروز افطار ڈنر کی سہولت شہریوں کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہورہی ہے۔

گہرے پانیوں اور آزاد فضاؤں میں ایک فرد کے افطار ڈنر کا معاوضہ 3 ہزار روپے ہے جس میں روایتی افطاری کے ساتھ بریانی، کڑھائی اور باربی کیو والا ڈنر بھی پیش کیا جاتا ہے جبکہ کھانے کے بعد محفل سماع کا بھی رنگ جمتا ہے۔

کروز افطار ڈنر کی سہولت فراہم کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی وجہ سے گنجائش سے کم مسافروں کو یہ سہولت دی جارہی ہے۔

اگرچہ فی الحال کروز افطار ڈنر کی یہ سہولت کراچی کی ساحلی پٹی پر فراہم کی جارہی ہے لیکن کروزآپریٹ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کراچی سے گوادر تک کے لیے بھی کروز سروس شروع کی جائے گی جس میں ایڈونچر کے شائقین مزید انوکھے تجربات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کروز افطار ڈنر سے محظوظ ہونے والی ایک خاتون عائیشہ شیخ کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد وہ لوگ گھر سے نکلے ہیں اور یہ تحربہ بہت ہی اچھا ثابت ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر کی فضاوں میں کافی سکون مل رہا ہے اور یہاں سب ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More