مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، مشعال ملک

بول نیوز  |  May 05, 2021

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وباء کی موجودہ صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وباء کی  موجودہ صورتحال کے حوالے سے ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میںانہوں نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں۔

مشعال ملک نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 250 وینٹی لیٹرز تھے جنہیں بھارت منتقل کردیا گیا ہے اور دیگر طبی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ اب تک 2500 سے زائد کشمیری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے جس کے باعث جیل میں تیزی سےکوروناپھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More