اسرائیل: نتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام

ہم نیوز  |  May 05, 2021

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کیلئے دی گئی28 دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور وہ ایسا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی صدر ریون ریولن اب دوسرے سیاسی رہنما کو حکومت بنانے کا کہہ سکتے ہیں جس کے پاس اتحادیوں کو ساتھ ملانے کیلئے28 دن کا وقت ہوگا۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت ’یش اتید‘ گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ یش اتید کے پاس اپنی تو صرف7 سیٹیں ہیں لیکن اتحادیوں سمیت کل تعداد57 بنتی ہے۔

Shortly before midnight, Netanyahu informed Beit HaNasi that he was unable to form a government and returned the mandate to the president. Tomorrow morning, Wednesday 5 May/23 Iyyar, Beit HaNasi will contact the parties in the Knesset regarding the process of forming a government

— Reuven Rivlin (@PresidentRuvi)

یہ بھی پڑھیں:

حکومت بنانے کیلئے120 میں سے61 سیٹیں درکار تھیں۔ اسرائیل کے گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت یمینا نے فی الحال کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا اور اس کے پاس7 سیٹیں ہیں۔

مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں اور اس نے بھی کسی کے ساتھ  اتحاد نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More