اردوکےمعروف نقاد، دانشورومفکر شمیم ​​حنفی انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  May 08, 2021

اردو کے معروف نقاد، دانشور، مفکر اورڈراماٹسٹ شمیم حنفی کرونا کے باعث دہلی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 سال تھی۔

بھارت کی ادبی ویب سائٹ ریختہ نے ان سے ملاقاتوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اانتقال کے حوالے سے لکھا ” یہ اردو ادب کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے “۔

ریختہ اپنے بینرپرشمیم حنفی ​​کی تصویر اوراقتباس شیئرکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، اقتباس میں لکھا ہے “بطورایک فرد میں اپنے آرٹ کے بغیر نہیں رہ سکتا” ۔

شمیم حنفی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اردو کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جامیہ ملیہ اسلامیہ میں شمولیت سے قبل 7 سال تک اے ایم یو میں بطور فیکلٹی رکن خدمات سرانجام دیتے رہے۔

انہوں نے 1966 میں الہٰ آباد یونیورسٹی سے فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ شمیم حنفی اردو ادب میں 50 سال پراپنی جدید تحریک کے لئے مشہور ہیں، انہوں نے بڑے پیمانے پر شاعری اور ڈرامہ لکھا۔

ان کا نام ادب کے حوالے سے مترجم کے طور پربھی جانا جاتا ہے،جن میں ان میں ابوالکلام آزاد کی کتاب ” انڈیا ونز فریڈم ” کا ترجمہ بھی شامل ہے۔

وہ پاکستان میں ہونے والے لٹریچر فیسٹیولز میں باقاعدگی سے بطور پینلسٹ شریک ہوتے تھے۔

شمیم حنفی کی مقبول تصنیفات میں اردو ثقافت اور تقسیم کی روایت ، تہذیب اور تخلیقی تجربہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More