روس: اسکول میں فائرنگ سے طلبہ اور ٹیچر سمیت گیارہ افراد ہلاک 

ہم نیوز  |  May 11, 2021

روس کی ریاست تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں اسکول میں  فائرنگ سے طلبہ اور ٹیچر سمیت گیارہ افراد ہلاک  جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے دو نوجوان تھے جن میں سے ایک کو ہلاک اور دوسرے سترہ سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک اس حملے کے مقاصد معلوم نہیں کر سکی ہے۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حملہ آور کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی  صدر نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک میں اسلحہ سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More