یہ پاکستانی عوام کے ساتھ  ناانصافی ہے ، زاہد خان

بول نیوز  |  May 11, 2021

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کے ساتھ  ناانصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہ مئی 2007 کو دہشت گردوں نے ریاستی سرپرستی میں کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔

زاہد خان نے کہا کہ ریاست کے اس وقت کے امر نے مکا دیکھا کر کراچی کی عوام کا خون سڑکوں پر بہایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے اس ریاست میں سزا اور جزا کے قانون کا کبھی اطلاق نہ ہوا ہے۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت کا امر جنرل پرویز مشرف اس وقت دبئی میں آرام سے بیٹھا ہے۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ریاست سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی درد رسائی کریں اور عوام پر گزرنے والی مصیبت کا ازالہ بھی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آج تک بارہ مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملی اور وہ لوگ دندناتے پھر رہے ہیں جنھوں نے کراچی میں قتل عام کیا تھا۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے مزید کہا کہ جس کی سرپرستی میں یہ قتل عام ہوا تھا وہ بھی دنیا میں  گھوم رہا ہے ،اس ناانصافی کا ازالہ نہ ہوا تو یہ ملک کے لئے بہت تباہ کن ثابت ہو گا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More