برطانوی ایئرلائن نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کردیں

سماء نیوز  |  May 13, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

برطانوی ایئرلائن برٹش ایئر ویز نے اسرائیل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

آئریش نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تنازعے اور کشیدہ صورت حال کے باعث برٹش ایئر ویز اسرائیل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر رہا ہے۔

رپورٹ میں برطانوی ایئر لائن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کشیدہ صورت حال میں عملے اور مسافروں کی زندگیاں عزیز ہیں۔ تاہم ایئرلائن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ فلائٹ آپریشن کب تک معطل رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم صورت حال کا بخور جائزہ لے رہے ہیں، جس کیلئے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

لندن سے اسرائیل کیلئے فی الحال جمعرات سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نہ ہی لندن سے کوئی پرواز تل ابیب جائے گی اور نہ ہی برٹش ایئر ویز کی کوئی پرواز تل ابیب سے لندن آسکے گی۔

اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ صیہونی فوجی کی جانب 27 رمضان المبارک کو مسجد الاقصیٰ پر حملے کے بعد کشیدگی میں اضافے کے باعث کی گئی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ سے اسرائیل کا بذریعہ ہوائی سفر 4 گھنٹے اور 40 منٹ کا ہے۔

دوسری جانب کشیدگی کے باعث، امریکی ایئر لائنز، ڈیلٹا، یونائیٹیڈ اور امریکین ایئرلائنز پہلے ہی بدھ کو اسرائیل کیلئے اپنی تمام پروازیں معطل کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More