سلمان خان کی نئی فلم نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچادی

سماء نیوز  |  May 13, 2021

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے نے ریلیز کے چند منٹوں میں ہی دھوم مچادی۔

سلمان خان کی نئی فلم “رادھے” آج عید کے پہلے روز دوپہر 12 بجے آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی گئی تھی۔

سلمان خان کی فلم ریلیز ہوتے ہی انڈیا سمیت دنیا بھر سے شائقین نے ویب سائٹ پر لاگ اِن کیا جس کی وجہ سے ٹریفک حد سے زیادہ ہوگئی اور سرور کریش کرگیا۔

اس دوران بعض مداح تو فلم دیکھنے میں کامیاب رہے جبکہ بہت سے لوگ سرور کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلم رادھے کی ہدایتکاری کوریو گرافر پربھو دیوا نے کی ہے۔ اس میں سلمان خان کے ساتھ دشا پاٹنی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف بھی مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More