فلم ”شینوگئی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

سماء نیوز  |  May 15, 2021

لاہورموٹروے زیادتی کیس کے بعد عوامی رد عمل سے متاثر ہوکربنائی جانے والی فلم شینو گئی کا ٹریلر ریلیز کردی گیا ۔

اس تھرلرفلم میں اسٹاربائیکر مرینہ سید مرکزی کردار نبھارہی ہیں، فلم کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”سبر آنکھوں والی لڑکی “۔

فلم کو زیمیز پروڈکشنز اور میٹرو لائیو موویزنے پروڈیوس کیا ہے۔مرینہ کے علاوہ دیگرکاسٹ میں عائشہ فرازرند، کنورمدثر، ایازعلی اوربلاول حسین شامل ہیں۔

بلوچستان کے خوبصورت قدرتی مقامات پر فلمائی جانے والی “شینوگئی” کے رائٹراورڈائریکٹر ابوعلیحہ ہیں جو اس سے قبل کتکشا اور تیوربنا چکے ہیں جبکہ ان کی دو فلمیں ” ونس اپان آ ٹائم ” اور” لاک ڈاون” ریلیزکی منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More