اسرائیلی وزیراعظم سے امریکی صدر کا فون پر رابطہ

سماء نیوز  |  May 16, 2021

فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطے میں موجودہ کشیدگی پر بات چیت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے وائٹ ہاوس کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کیلئے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورت حال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔ اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پُرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More