نوکیا نے سستا اسمارٹ فون متعارف کروادیا

بول نیوز  |  Jun 09, 2021

نوکیا کمپنی کی جانب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے  نوکیا سی 01 پلس متعارف کرادیا ہے جو اس کمپنی کا سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ فون کمپنی کے اینڈرائیڈ گو ایڈیسن کا حصہ ہے جس میں متعدد بہترین فیچرز جیسے ڈوئل سم سپورٹ اور اوکٹا کور پراسیسر موجود ہیں۔

فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایسس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کا آپریٹنگ سسٹم چہرے کی شناخت کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی قسم کا بائیومیٹرک تحفظ ڈیوائس کا حصہ ہے۔

اس موبائل میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جو کم روشنی میں بھی کافی بہتر تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More