اسلام آباد یونائیٹڈ کو گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سےقبل دھچکا

سماء نیوز  |  Jun 10, 2021

فوٹو: پی ایس ایل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیوتھیراپسٹ جیسن پیلگرام کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی زخمی ہوئی جس پر پانچ ٹانکے ہیں۔

فہیم اشرف کو اینٹی بائیوٹکس اور پیراسیٹامول دی گئی ہے جبکہ انکی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے، میچ میں فہیم نے 4اوورز میں 27 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More