کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

سماء نیوز  |  Jun 10, 2021

ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ 6 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 ملکی گراؤنڈ پر شیڈول تھا تاہم ابتدائی کچھ میچز کے بعد کرونا وائرس کی وباء میں اضافے پر مقابلے روک دیئے گئے تھے، بعد ازاں ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔

ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ 6 کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زردان، تھسارا پریرا، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال۔

ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، رائیلی روسو، شمرون ہیٹمائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، عمران خان اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More