ایف بی آر کی ہدف سے زیادہ ٹیکس کی وصولی

سماء نیوز  |  Jun 10, 2021

اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کو ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اقتصادی سروے 2021-2020 آج پیش کیا گیا۔

قومی اقتصادی سروے ہر سال بجٹ سے ایک روز قبل  پیش کیا جاتا ہے جس میں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں ناکامیوں اور کامیابیوں سمیت ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ شامل ہوتا ہے۔ آئندہ مالی سال 22-2021ء کیلئے قومی بجٹ کل (جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4200 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے جو کہ مقرر کردہ ہدف سے 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال ایف بی آر نے 3549 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی وصولی میں 50 فیصد اضافے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کیلئے 5800 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال جولائی 2020ء تا مئی 2021ء کارساز صنعت سے 108  ارب روپے، بینکوں سے 117 ارب، سیمنٹ سیکٹر سے 127 ارب، تمباکو کی صنعت سے 129 ارب اور چینی کی صنعت سے 53 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More