عالمی منڈی میں کھانے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی ہے، فوادچوہدری

بول نیوز  |  Jun 10, 2021

 وفاقی وزیر اطلاعات و تشریات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں کھانے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و تشریات  فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ پاکستان دنیا سےعلیحدہ نہیں لیکن ہماری قیمتیں بڑھنے کا تناسب دنیا سے کم رہا ہے۔

عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء اس وقت مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان بھی دنیا سے علیحدہ نہیں لیکن ہمارے قیمتیں بڑھنے کا تناسب نہ صرف دنیا سے کم رہا بلکہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائ کے اثرات کو کافی کم کیا ہے، اس کامیابی کی بنیادی وجہ کرونا وائرس کا کامیاب مقابلہ ہے pic.twitter.com/n0uP48vULp

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 10, 2021

انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائی کے اثرات کو کافی کم کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کی بنیادی وجہ کورونا کا کامیاب مقابلہ ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More