کبریٰ خان کو آئندہ کبھی ‘کوبرا’ نہ کہیے گا

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے نام کا مذاق اڑانے والے سوشل میڈیا صارف کا منہ بند کروادیا۔

انسٹاگرام پرآسک اوے سیشن کے دوران کبریٰ کے ایک فالوورز نے کچھ زیادہ ہی علمیت جھاڑتے ہوئے پوچھا ” یہ کوبرا نام کس نے رکھا تھا ؟ ”۔

کبریٰ نے فوری اور منطقی جواب دیتے ہوئے ثابت کیا کہ ہر بات مذاق کیلئے نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے لکھا ” آپ کو یہ بات مضحکہ خیزلگ سکتی ہے لیکن ایسا نہیں، اول تو یہ نام کوبرا نہیں کبریٰ ہے، دوسرے اس کا مطلب بہت اچھا ہے۔

کبریٰ نے ٹرول کرنے والے صارف پر واضح کیا کہ کچھ احترام کریں کیونکہ کبریٰ امام حسین علیہ السلام کی سب سے بڑی بیٹی کا نام تھا۔

کبرا نے کہا ، “آپ کو یہ بات مضحکہ خیز لگ سکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔” اول ، یہ کوبرا ہے نا کہ کوبرا۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس کا مطلب بہت اچھا ہے۔ آخر میں ، اس نے ٹرول کو کچھ احترام کرنے کی بات بتائی کیوں کہ کبرا امام حسین علیہ السلام کی سب سے بڑی بیٹی کا نام تھا۔

کبریٰ خان نے اپنےماڈلنگ کیرئیرکاآغاز لندن سے کیا تھا جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کہیں بھی کام کرنے کے مقابلے میں پاکستان میں کام کرکے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔ کبریٰ نے بالی ووڈ کی فلم ” ویلکم ٹو کراچی” میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔

انہوں نے فلمی کیرئیرکاآغاز پاکستانی کامیڈی اور تھرل فلم ” نامعلوم افراد ” سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ کبریٰ کے معروف ٹی وی ڈراموں میں سنگ مرمر (2016) ، الف اللہ اورانسان (2017) ، مقابل (2017) ، شادی مبارک ہو (2017) ، اندازستم (2017) ، الف اورٹیلی فلم لال (2018) شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More