چین میں 3 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

چین نے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے قومی صحت  کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 3سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جا ئینگی ، تاہم یہ ویکسین کب سے لگائی جائے گی اسکا فی الحال  اعلان نہیں کیا گیا ۔

واضح رہےکہ چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ دنیا بھر میں بچوں میں عموماً کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر علامات کی شدت معمولی ہوتی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More