موسم گرما میں پیاز کھانا کیسا ہے؟

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

پیاز ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو آپ کے جسم کو گرمی سے بچانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے اس سبزی کو کچی اور پکی دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے۔

گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے پیاز کافی مشہور ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات موجود ہیں ،اس کے علاوہ پیاز کھانے سے ہمارے جسم کو وٹامن سی بھی کثرت سے ملتا ہے۔

اس کے علاوہ پیاز کا پانی بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے جس جگہ سے سر میں گنج پن بننا شروع ہو جائے وہاں پیاز کا پانی لگانے سے بالوں کی گروتھ پھر سے شروع ہو جاتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اپنی غذا میں پیاز شامل کرنا چاہئیے ، پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اچھا ہوتا ہے اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر ہوتا ہے یہ خصوصیات مل کر ذیابیطس کے مریضوں کے لئے پیاز کو ایک بہترین سبزی بناتی ہیں۔

پیاز کی مدد سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور پیاز سے کولیسٹرول کی سطح بھی کنٹرول ہوتی ہے جس سے ہماری قلبِ صحت کو فروغ ملتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More