وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں، اعظم سواتی

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے دورہ لاہور چیمبر کیا جہاں انھوں نے چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اوپر اٹھانے، امپورٹ ایکسپورٹ کی لاگت کم کرنے کے لئے ریلوے کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے۔

اعظم خان سواتی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہیں ، بزنس کے لئے نجی شعبہ کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبہ سازی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لئے تیار ہیں، حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی۔

اعظم خان سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں نجی شعبہ سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےکی زمین لیز پر دیں گے، بیچیں گے نہیں، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ، ڈرائی پورٹس کو فعال کررہے ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More