امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان وفاقی جج کا تقرر

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژاد زاہد قریشی کی فیڈرل بینچ کے مجسٹریٹ جج کے طور پر تقرر کی منظوری دیدی۔ وہ امریکی تاریخ میں یہ عہدہ پانے والے پہلے مسلمان ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے نامزد کیا تھا، زاہد قریشی کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ڈیموکریٹس کی اکثریت والے سینیٹ میں انہیں 16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے منتخب کیا گیا۔ سینیٹ میں اکثریت کے رہنماء چک شومر نے سینیٹ کے فلور پر کہا کہ امریکا میں اسلام تیسرا بڑا مذہب ہے لیکن کبھی کسی مسلمان کی فیڈرل بینچ میں تعیناتی نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق زاہد قریشی 2019ء میں مجسٹریٹ تعینات ہونے سے پہلے نیو جرسی کی ایک لا فرم میں شراکت دار تھے۔ اس قبل وہ اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اسسٹنٹ چیف کونسل اور امریکی فوج میں بطور پراسیکیوٹر کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ زاہد قریشی سمیت 9 افراد کو مارچ میں نامزد کیا گیا تھا، سینیٹ نے امریکی صدر کے نامزد کردہ 2 اُمیدواروں کی منگل کے روز منظوری کی تصدیق کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More