موبائل کالز،ایس ایم ایس،انٹرنیٹ پرمجوزہ ٹیکس واپس لینےکااعلان

سماء نیوز  |  Jun 12, 2021

وزیرخزانہ شوکت ترین نے موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر مجوزہ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے بتایا کہ کابینہ نے تینوں مصنوعات پر ٹیکس کی منظوری نہیں دی ہے۔ گزشتہ روز 3 منٹ سے زیادہ کی موبائل کال پر ایک روپے ٹیکس کا اعلان کیا گیا تھا۔ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مواصلاتی نظام سے متعلق بجٹ تقریر میں بتایا تھا کہ موبائل فون پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 سے کم کر کے 10فیصد کردی جائے گی جبکہ 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی بڑھائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More